جھنگ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 51 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 142 مسروقہ موبائل فونز برآمد کر لیے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے برآمد شدہ موبائل فونز اصل مالکان کے سپرد کیے۔ اس موقع پر
جھنگ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 51 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 142 مسروقہ موبائل فونز برآمد کر لیے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے برآمد شدہ موبائل فونز اصل مالکان کے سپرد کیے۔ اس موقع پر شہریوں نے جھنگ پولیس کی کارکردگی اور ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کو سراہتے ہوئے گہرے اطمینان اور تشکر کا اظہار کیا۔ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ استعمال شدہ موبائل فونز کی خرید و فروخت سے قبل “ای-گیجٹ” ایپ کا استعمال ضرور یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی چوری شدہ فون کی لین دین سے بچا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ جھنگ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جرائم کے سدباب کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔جھنگ پولیس جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے اعتماد کی بحالی کیلئے پرعزم ہے



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *