728 x 90

بالائی علاقوں میں بارشیں، دریائے ستلج میں سیلاب کا امکان

بالائی علاقوں میں بارشیں، دریائے ستلج میں سیلاب کا امکان

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جو کہ 28,657 کیوسک سے بڑھ کر 33,653 کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات اور فلڈ وارننگ سینٹر کے مطابق آج (5 اگست) سے 7 اگست کے دوران بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جو کہ 28,657 کیوسک سے بڑھ کر 33,653 کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات اور فلڈ وارننگ سینٹر کے مطابق آج (5 اگست) سے 7 اگست کے دوران بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث بہاؤ میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

بھارتی پنجاب میں واقع بھاکڑا اور پونگ ڈیم بھی خطرناک حد تک بھر چکے ہیں، جن میں پانی کی سطح بالترتیب 55% اور 56% تک پہنچ چکی ہے۔ ان ڈیمز سے کسی بھی وقت پانی چھوڑے جانے کی صورت میں دریائے ستلج میں شدید سیلاب آسکتا ہے۔

این ڈی ایم اے نے اپیل کی ہے کہ نشیبی علاقوں کے مکین نکاسی آب یقینی بنائیں، سیلابی ریلے کی صورت میں نالوں، پلوں اور سڑکوں کو عبور نہ کریں۔

مزید رہنمائی کے لیے این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ استعمال کریں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos