728 x 90

وزیراعظم کی بڑھتی آبادی سے متعلق مؤثر حکمتِ عملی کی تشکیل کی ہدایت

وزیراعظم کی بڑھتی آبادی سے متعلق مؤثر حکمتِ عملی کی تشکیل کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے بڑھتی ہوئی آبادی کی استعداد کار کو بروئے کار لانے اور انہیں قومی معیشت میں فعال شراکت دار کے طور پر شامل کرنے کے لیے ایک منصوبہ وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وہ آج (جمعرات) اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اس سلسلے میں چیلنجز سے نمٹنے

وزیراعظم شہباز شریف نے بڑھتی ہوئی آبادی کی استعداد کار کو بروئے کار لانے اور انہیں قومی معیشت میں فعال شراکت دار کے طور پر شامل کرنے کے لیے ایک منصوبہ وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وہ آج (جمعرات) اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اس سلسلے میں چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی آبادی 2.55 فیصد سالانہ کی شرح سے بڑھ رہی ہے، جس میں نوجوان آبادی کا اہم حصہ ہیں۔

نوجوانوں کو ملک کا اہم اور قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ملکی معیشت کی مضبوطی میں کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے خواتین کو جو افرادی قوت کا سب سے بڑا حصہ ہیں، مزید مواقع تک رسائی کے ذریعے بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے صوبوں کے ساتھ مل کر موثر پالیسی وضع کرنے کی ہدایت کی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos