وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نئے تعینات ہونے والے امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرز( Stetson Sanders) نے لاہور میں ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے انہیں پاکستان میں قونصل جنرل کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، زراعت اور تعلیمی تبادلوں میں تعاون سمیت دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے شعبوں پر
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نئے تعینات ہونے والے امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرز( Stetson Sanders) نے لاہور میں ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ نے انہیں پاکستان میں قونصل جنرل کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
ملاقات میں تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، زراعت اور تعلیمی تبادلوں میں تعاون سمیت دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ تجارتی حجم میں اضافہ ایک مثبت علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پانی کی بچت کے ساتھ کاشتکاری،مفید زرعی پیداواری حکمت عملی اور کولڈ چین کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے اور امریکی زرعی ٹیکنالوجی کی کمپنیوں کو ان شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جا رہی ہے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *