وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن، پی ٹی وی اور ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان سمیت سرکاری ذرائع ابلاغ نے غلط معلومات کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے حکمت عملی وضع کی ہے۔ آج (جمعہ) قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران انہوں نے
وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن، پی ٹی وی اور ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان سمیت سرکاری ذرائع ابلاغ نے غلط معلومات کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے حکمت عملی وضع کی ہے۔
آج (جمعہ) قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ ادارےپاکستان کے دشمنوں کے حمایت یافتہ پاکستان مخالف بیانیے کا کامیابی سے مقابلہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کا پہلا ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ قائم کیا ہے جو اپنے ٹویٹر ہینڈل فیکٹ چیکر کے ذریعے غلط معلومات اور افواہوں کا مقابلہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر عوام کو معلومات کے معتبر ذرائع کی شناخت اور ان پر انحصار کرنے کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے متعدد حکمت عملیوں پر عمل پیرا ہے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *