الائیڈ سکولز جھنگ کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحان میں پوزیشن ہولڈر طلباءو طالبات کو ایوارڈ دینے کی ایک تقریب مقامی مارکی میں منعقد ہوئی ۔ تقریب کے مہمانان خصوصی سی ای او ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ نیٹ ورک ہاشم سلطان، ڈائریکٹرز الائیڈ سکولز فیصل عباس اورنعمان شریف تھے ۔ جبکہ تقریب میں پرنسپل جھنگ صدر کیمپس
الائیڈ سکولز جھنگ کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحان میں پوزیشن ہولڈر طلباءو طالبات کو ایوارڈ دینے کی ایک تقریب مقامی مارکی میں منعقد ہوئی ۔ تقریب کے مہمانان خصوصی سی ای او ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ نیٹ ورک ہاشم سلطان، ڈائریکٹرز الائیڈ سکولز فیصل عباس اورنعمان شریف تھے ۔ جبکہ تقریب میں پرنسپل جھنگ صدر کیمپس سعدیہ ملک، پرنسپل سیٹلائٹ ٹاﺅن کیمپس فوزیہ ندیم، فکیلٹی ممبران، پوزیشن ہولڈرز طلباءو طالبات اور ان کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نعمان شریف اور دیگر نے کہا کہ ادارے کی سیشن 2024-25میں الائیڈ سکولز جھنگ کے کل 77بچوں نے حصہ لیا جن میں سے 51بچوں نے اے پلس جبکہ 19بچوں نے اے گریڈ میں کامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے کہا کہ تقریب کا مقصد ادارے کا نام روشن کرنے والے طلباءو طالبات کی محنت اور لگن کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی اعلیٰ کارکردگی پر ان میں انعامات اور اسناد تقسیم کرنا ہے۔ مقررین نے خطا ب کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور طلباءکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مستقبل میں مزید محنت اور لگن کی تقلین کی ۔ اس موقع پر پوزیشن ہولڈرز طلباءو طالبات اور اساتذہ کرام میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *