پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے وزیراعظم کو ستائیس سے تیس اکتوبر تک ریاض میں ہونے والے نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو فورم میں شرکت کیلئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے دستخط شدہ دعوت
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران انہوں نے وزیراعظم کو ستائیس سے تیس اکتوبر تک ریاض میں ہونے والے نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو فورم میں شرکت کیلئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے دستخط شدہ دعوت نامہ پیش کیا۔
فورم میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *