728 x 90

وزیراطلاعات نے پی ٹی آئی رہنما کی نیوزکانفرنس کو حقائق کےمنافی قراردیا

وزیراطلاعات نے پی ٹی آئی رہنما کی نیوزکانفرنس کو حقائق کےمنافی قراردیا

 وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اپوزیشن رہنما اسد قیصر کی پریس کانفرنس کو گمراہ کن اور حقائق کے منافی قراردیا ہے۔ آج ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کے بارے میں گمراہ کن بیانات عوام کے  حق میں نہیں ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ کیا  اپوزیشن کیلئے یہ قابل

 وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اپوزیشن رہنما اسد قیصر کی پریس کانفرنس کو گمراہ کن اور حقائق کے منافی قراردیا ہے۔

آج ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کے بارے میں گمراہ کن بیانات عوام کے  حق میں نہیں ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ کیا  اپوزیشن کیلئے یہ قابل قبول نہیں کہ ترسیلات زر 38 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں، کرنٹ اکائونٹ سرپلس 2.1 ارب ڈالر ہو گیا ہے، مہنگائی میں کمی آ رہی ہے، برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، اسٹاک مارکیٹ مسلسل اوپر جا رہی ہے اور معیشت ترقی کر رہی ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ کیا معیشت کے حوالے سے عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی درجہ بندی میں جو واضح بہتری کی ہے، یہ حقیقت اپوزیشن کو تسلیم نہیں ہے؟ ۔

ان کا کہنا تھا کہ نومئی کو ایک سازش رچائی گئی، ریاستی اداروں پر حملے ہوئے، اس سنگین جرم پر قانون کے مطابق سزائیں سنائی گئیں،ان سزائوں کے تمام فیصلے شفاف اور فیئر ٹرائل کے بعد ہوئے اوراپوزیشن کو اسی بات کی تکلیف ہے کہ سازش کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا رہا ہے اور انہیں ان کے جرائم کی سزا مل رہی ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos