صدرآصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ملک میں اقلیتوں کے مساوی حقوق اور مذہبی آزادی کی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا ہے۔ آج (پیر) اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پراپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہا کہ پاکستان زندگی کے ہرشعبے میں اقلیتوں کی ناقابل فراموش خدمات کو قومی
صدرآصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ملک میں اقلیتوں کے مساوی حقوق اور مذہبی آزادی کی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا ہے۔
آج (پیر) اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پراپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہا کہ پاکستان زندگی کے ہرشعبے میں اقلیتوں کی ناقابل فراموش خدمات کو قومی اثاثہ سمجھتا ہے۔
صدرنے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کا حکومتی عزم دہرایا۔
انہوں نے کہا کہ یہ دن قومی ترقی میں ہماری اقلیتی برادریوں کی خدمات کے اعتراف کا موقع ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ اقلیتوں نے مسلح افواج، عدلیہ ،سول سروس، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں دلجمعی کے ساتھ ملک کی خدمت کی ہے۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت سرکاری اداروں، پارلیمنٹ اورقومی دھارے میں اقلیتوں کی مکمل شمولیت کے لئے پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کاتحفظ نہ صرف آئینی بلکہ ہماری مذہبی ذمہ داری ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اقلیتوں سمیت تمام پاکستانیوں کواتحاد،یکجہتی ،باہمی احترام اور برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی قومی ذمہ داریوں کو پہچاننے کی ضرورت ہے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *