وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں سو میگاواٹ کا شمسی توانائی کامنصوبہ ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وہ آج (منگل ) کو اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے لئے سومیگاواٹ کے شمسی توانائی کے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ وزیراعظم نے
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں سو میگاواٹ کا شمسی توانائی کامنصوبہ ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وہ آج (منگل ) کو اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے لئے سومیگاواٹ کے شمسی توانائی کے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ اس منصوبے کی نگرانی خود کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ شمسی توانائی کا منصوبہ ترجیحی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا تاکہ گلگت بلتستان میں سستی اور ماحول دوست بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔
شہباز شریف نے منصوبے کے پورے بنیادی ڈھانچے کو موسمیاتی اثرات سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت کا حامل بنانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت منصوبے کے لئے تمام فنڈنگ فراہم کرے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ شمسی توانائی گلگت بلتستان اور دور دراز علاقوں کو بجلی فراہم کرنے کیلئے موزوں ترین حل ہے تاکہ انہیں اٹھارہ سے بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے گلگت بلتستان کے عوام کو سستی اور ماحول دوست بجلی بھی فراہم ہو گی۔
شہبازشریف نے کہا پاکستان کوموسمیاتی تبدیلی کے مضراثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے بجلی کے قابل تجدید ذرائع کو انرجی مکس میں شامل کرناہوگا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ گلگت بلتستان میں پن بجلی اور شمسی ذرائع سے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ شدید موسمی حالات میں لوگوں کولوڈشیڈنگ سے نجات مل سکے۔
وزیراعظم نے منصوبے کی تعمیر میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *