پاکستانی فضائی حدود کی بندش، ایئر انڈیا کی دہلی تا واشنگٹن سروس معطل ،بحران شدید اسلام آباد پاکستانی فضائی حدود کی بندش نے بھارت کی قومی ایئرلائن “ایئر انڈیا” کو شدید آپریشنل بحران میں مبتلا کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں دہلی سے واشنگٹن تک نان اسٹاپ پرواز یکم ستمبر 2025 سے معطل کرنے
پاکستانی فضائی حدود کی بندش، ایئر انڈیا کی دہلی تا واشنگٹن سروس معطل ،بحران شدید
اسلام آباد پاکستانی فضائی حدود کی بندش نے بھارت کی قومی ایئرلائن “ایئر انڈیا” کو شدید آپریشنل بحران میں مبتلا کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں دہلی سے واشنگٹن تک نان اسٹاپ پرواز یکم ستمبر 2025 سے معطل کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق، اس فیصلے کی دو بنیادی وجوہات ہیں: بوئنگ 787 طیاروں کی محدود دستیابی اور پاکستانی فضائی حدود کی بندش۔
مئی 2025 میں بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کے جوابی اقدامات کے تحت یہ پابندی عائد کی گئی تھی، جس سے شمالی بھارت سے مغربی ممالک جانے والی پروازوں کا دورانیہ اور اخراجات دونوں بڑھ گئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے طویل فاصلے کی پروازوں کو متبادل راستے اختیار کرنے پڑ رہے ہیں، جس سے ایندھن کے اخراجات، فلائٹ شیڈول اور آپریشنل معاملات میں پیچیدگیاں بڑھ گئی ہیں۔
فضائی شیڈول کے اعداد و شمار کے مطابق یہ بندش آئندہ سال کے بڑے حصے تک برقرار رہ سکتی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، اس صورتحال نے بھارت کو بالآخر پاکستانی فضائی حدود پر اپنے انحصار کا اعتراف کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
مودی حکومت کی جارحانہ اور متکبرانہ پالیسیوں نے نہ صرف بھارت کو سفارتی محاذ پر تنہا کیا بلکہ ملکی فضائی صنعت کو بھی عالمی سطح پر مشکلات میں دھکیل دیا ہے، جس کا سب سے زیادہ نقصان ایئر انڈیا کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *