728 x 90

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے ضلع بھر کے تمام تھانوں کے فرنٹ ڈیسک سٹاف سے خصوصی میٹنگ کی

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے ضلع بھر کے تمام تھانوں کے فرنٹ ڈیسک سٹاف سے خصوصی میٹنگ کی

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے ضلع بھر کے تمام تھانوں کے فرنٹ ڈیسک سٹاف سے خصوصی میٹنگ کی۔ میٹنگ میں فرنٹ ڈیسک کے مؤثر کردار، عوامی سہولت اور شفاف سروس ڈیلیوری پر زور دیا گیا۔ڈی پی او جھنگ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عملے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے ضلع بھر کے تمام تھانوں کے فرنٹ ڈیسک سٹاف سے خصوصی میٹنگ کی۔ میٹنگ میں فرنٹ ڈیسک کے مؤثر کردار، عوامی سہولت اور شفاف سروس ڈیلیوری پر زور دیا گیا۔ڈی پی او جھنگ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عملے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور آئندہ کے لیے اہم ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ مدعی کو ایف آئی آر کی کاپی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ ایڈوائزری بھی لازمی دی جائے تاکہ شہری اپنے قانونی حقوق اور اگلے مراحل سے آگاہ رہیں۔ڈی پی او نے ہدایت کی کہ تمام درخواستیں مقررہ ٹائم لائن کے اندر نمٹائی جائیں، بصورت دیگر لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی درخواست کو محرر براہ راست ڈیل نہیں کرے گا بلکہ فرنٹ ڈیسک درخواست پر ٹیگ جاری کرے گا۔مزید برآں، شہریوں سے خوش اخلاقی اور بہترین برتاؤ اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کا اصل چہرہ عوام کے ساتھ اچھا سلوک ہے۔ ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے کیو میٹک مشین کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے اور اسے ہر وقت فعال رکھنے کی ہدایت بھی دی

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos