تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ موضع گگڑانہ میں ایم بی بی ایس کی طالبہ کے اندوہناک قتل کا ملزم عمیر مشتاق جھنگ پولیس کی بھرپور محنت اور پیشہ ورانہ مہارت سے گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر حیدر آباد سے حراست میں لیا گیا، تفتیش کے دوران ملزم
تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ موضع گگڑانہ میں ایم بی بی ایس کی طالبہ کے اندوہناک قتل کا ملزم عمیر مشتاق جھنگ پولیس کی بھرپور محنت اور پیشہ ورانہ مہارت سے گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر حیدر آباد سے حراست میں لیا گیا، تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے 2 اگست کو اپنی بڑی بہن عائشہ بی بی کو قتل کیا۔ ملزم نے کھانا لانے میں تاخیر کو جواز بنایا، جبکہ اصل وجہ یہ تھی کہ مقتولہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی، جس پر ملزم نے سفاکانہ قدم اٹھایا۔ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سفاک قاتل کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ جھنگ پولیس خواتین کے خلاف ہر طرح کے تشدد اور غیرت کے نام پر قتل کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔جھنگ پولیس شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ معاشرے میں برداشت، احترام اور قانون کی بالادستی کو فروغ دیں، اور خواتین کے بنیادی حقوق کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *