728 x 90

معرکہ حق سے سرشار قوم کل 79 واں یوم آزادی تاریخی انداز میں منائی گی

معرکہ حق سے سرشار قوم کل 79 واں یوم آزادی تاریخی انداز میں منائی گی

قوم کل اناسی واں یوم آزادی اس عہد کی تجدید کے ساتھ منارہی ہے کہ ملک کو ایک حقیقی اسلامی فلاحی مملکت بنانے کیلئے تحریک پاکستان کے بھرپور جذبے سے کام کیا جائیگا۔ دن کا آغاز وفاقی دارلحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوگا۔ مساجد میں امن، یکجہتی

قوم کل اناسی واں یوم آزادی اس عہد کی تجدید کے ساتھ منارہی ہے کہ ملک کو ایک حقیقی اسلامی فلاحی مملکت بنانے کیلئے تحریک پاکستان کے بھرپور جذبے سے کام کیا جائیگا۔

دن کا آغاز وفاقی دارلحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوگا۔

مساجد میں امن، یکجہتی اور ملک کی خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

پرچم کشائی کی مرکزی تقریب صبح آٹھ بجے یادگار پاکستان اسلام آباد پر ہوگی جس میں وزیراعظم محمد شہبازشریف قومی پرچم لہرائیں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف معرکہ حق میں حالیہ شاندار فتح نے رواں سال یوم آزادی منانے کے قوم کے جوش وجذبے اور خوشیوں کو دوچند کردیا ہے۔

عمارتوں کو قومی پرچموں، جھنڈیوں اور روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔ لوگوں نے اپنی گاڑیوں اورگھروں کی چھتوں پر قومی پرچم لہرائے ہیں۔

بازاروں اور سڑکوں کے کنارے اسٹالز لگائے گئے ہیں جہاں قومی پرچموں، جھنڈیاں، ٹوپیاں اور بچوں کے سبز اور سفید رنگ کے کپڑے فروخت کیے جارہے ہیں۔

ریڈیو پاکستان نے بھی اس دن کی مناسبت سے خصوصی پروگرام ترتیب دیئے ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos