728 x 90

قومی اسمبلی میں یوم آزادی پر قرارداد منظور، ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا اعادہ

قومی اسمبلی میں یوم آزادی پر قرارداد منظور، ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا اعادہ

قومی اسمبلی میں آج (بدھ) ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد دی گئی اور پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ قرارداد پارلیمانی امور کے وزیر طارق فضل چوہدری نے یوم آزادی اور معرکہ حق کی فتح کے سلسلے میں پیش

قومی اسمبلی میں آج (بدھ) ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد دی گئی اور پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

قرارداد پارلیمانی امور کے وزیر طارق فضل چوہدری نے یوم آزادی اور معرکہ حق کی فتح کے سلسلے میں پیش کی تھی۔

قرارداد میں معرکہ حق کی اہمیت کا اعتراف کیا گیا جو بھارت کی بلااشتعال فوجی جارحیت کے خلاف پاکستان کی بہادر مسلح افواج کی شاندار فتح ہے۔

ایوان نے مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم، کردار، جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

قرارداد میں ان شہداء اور غازیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا جن کی عظیم قربانیوں نے قوم کی آزادی اور وقار کا تحفظ یقینی بنایا۔

قرارداد میں شہریوں پر بھی زور دیا گیاکہ وہ نظم وضبط، قومی فخر اور قربانی کے جذبے سے سرشار ہو کر پاکستان کی خوشحالی، اتحاد اور ترقی کیلئے ملکر کام کریں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos