آج (بدھ) قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھانے کیلئے ایک ہزار چھتیس ارب روپے سے زائد کی لاگت سے ڈیموں کے اٹھارہ منصوبوں کیلئے فنڈ فراہم کررہی ہے۔ آبی وسائل کے وزیر محمد معین وٹو نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ صوبائی حکومتیں بھی
آج (بدھ) قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھانے کیلئے ایک ہزار چھتیس ارب روپے سے زائد کی لاگت سے ڈیموں کے اٹھارہ منصوبوں کیلئے فنڈ فراہم کررہی ہے۔
آبی وسائل کے وزیر محمد معین وٹو نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ صوبائی حکومتیں بھی نوا سی ارب چوبیس کروڑ روپے سے زائد لاگت سے ڈیموں کے ستتر منصوبوں کی تعمیر کے اخراجات اُٹھا رہی ہیں۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ایوان کو بتایا کہ پاکستان ریلویز نے پرانے ریل روٹس کی بحالی اور ریل کے روابط بڑھانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوہاٹ، تھل اور خرلاچی کے ذریعے افغانستان کے ساتھ ریل رابطے کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ مکمل کر لی گئی ہے اور اس مقصد کیلئے زمین کے حصول کا کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ گوادر سے نوکنڈی تک نئے ریلوے لنک کے لیے قابل عمل ہونے کی رپورٹ اور مشاورتی معاملات مکمل ہونے کے قریب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گوادر سے مستونگ اور بسیمہ سے جیکب آباد تک ریل رابطے کے لیے زمین کے حصول کا کام جاری ہے۔
بحری امور کے وزیر جنید انوار نے ایوان کو بتایا کہ پہلی بار کسی نجی کمپنی کو فیری سروس کے لیے لائسنس جاری کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمپنی کراچی پورٹ ٹرسٹ اور گوادر کے ساتھ ساتھ ایران، عراق اور ابوظہبی کے درمیان فیری آپریشن چلائے گی۔
ایوان میں اظہارخیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش پر تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس فیصلے پر نظر ثانی کرے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *