728 x 90

ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ذیشان اصغر نے تھانہ شورکوٹ کینٹ میں منعقدہ کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے

ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ذیشان اصغر نے تھانہ شورکوٹ کینٹ میں منعقدہ کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے

ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ذیشان اصغر کا جھنگ کا دورہ، آر پی او نے تھانہ شورکوٹ کینٹ میں منعقدہ کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی بھی ان کے ہمراہ موجود

ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ذیشان اصغر کا جھنگ کا دورہ، آر پی او نے تھانہ شورکوٹ کینٹ میں منعقدہ کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔بعد ازاں، آر پی او فیصل آباد نے تھانہ شورکوٹ کینٹ کی فارمل انسپکشن بھی کی اور پولیس اسٹیشن کے انتظامی و عملی امور کا جائزہ لیا۔ڈی پی او آفس میں آر پی او فیصل آباد کی زیر صدارت کرائم میٹنگ بھی منعقد ہوئی، جس میں تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز شریک ہوئے۔ میٹنگ کے دوران ضلع کی مجموعی کرائم صورتحال اور پولیس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ جرائم پیشہ عناصر اور کریمنل گینگز کے خلاف نتیجہ خیز کارروائیوں کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔آر پی او نے ڈی پی او آفس میں “دیوارِ شہداء” کا افتتاح بھی کیا اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے پھولوں کی چادر چڑھائی۔ آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے کہا کہ پبلک سروس ڈلیوری میں مزید بہتری کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos