728 x 90

مودی سرکار نے فوجی وقار کو گیم شو کا حصہ بنا دیا، اندرون و بیرون ملک تنقید

مودی سرکار نے فوجی وقار کو گیم شو کا حصہ بنا دیا، اندرون و بیرون ملک تنقید

بھارت میں 15 اگست کی تقریبات کے دوران ایک غیر معمولی اور متنازع اقدام نے فوجی وقار پر سوالیہ نشان لگا دیا۔ بھارتی فوج کی تین خواتین افسران نے وردی میں مشہور ٹی وی گیم شو “کون بنے گا کروڑپتی” میں شرکت کی، جس کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ شریک خواتین افسران

بھارت میں 15 اگست کی تقریبات کے دوران ایک غیر معمولی اور متنازع اقدام نے فوجی وقار پر سوالیہ نشان لگا دیا۔

بھارتی فوج کی تین خواتین افسران نے وردی میں مشہور ٹی وی گیم شو “کون بنے گا کروڑپتی” میں شرکت کی، جس کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

شریک خواتین افسران نے شو میں نام نہاد “آپریشن سندور” کے بارے میں گفتگو کی، جسے بھارتی حکومت بڑی کامیابی قرار دیتی ہے، مگر ناقدین کے مطابق یہ محض سیاسی پروپیگنڈہ ہے۔

اس موقع پر بھارتی سوشل میڈیا پر شدید بحث چھڑ گئی اور عوام نے سوال اٹھایا کہ پیشہ ور فوجی تفریحی پروگرام میں کیوں شریک ہوئے؟مشہور بھارتی اداکار پرکاش راج نے بھی طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا، “جلد فوجی افسران بگ باس میں بھی آئیں گے، پھر آگے کیا ہوگا؟”

بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ “کون بنے گا کروڑپتی” محض پیسہ کمانے کا شو ہے اور اس میں فوجی خواتین کو بھیج کر نہ صرف فوجی ادارے کو متنازع بنایا گیا بلکہ عسکری منصب کو بھی مذاق بنا دیا گیا۔

بعض حلقوں کا الزام ہے کہ یہ اقدام آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے اور عوامی ہمدردی سمیٹنے کی کوشش ہے۔

دنیا بھر سے بھی اس فیصلے پر تنقید سامنے آ رہی ہے، ناقدین کے مطابق یہ عمل فوجی وقار اور پیشہ ورانہ وقعت کا کھلا تمسخر ہے، جو کسی بھی ملک کے عسکری اداروں کے لیے خطرناک نظیر قائم کرتا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos