قومی ہنگامی امدادی ادارہ اور دیگر سرکاری ادارے سیلاب زدہ علاقوں میں امداد اور بحالی کی کوششوں میں تعاون کے لئے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کی حکومتوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے اتوار کے روز اسلام آباد میں اپنی میڈیا بریفنگ میں کہا
قومی ہنگامی امدادی ادارہ اور دیگر سرکاری ادارے سیلاب زدہ علاقوں میں امداد اور بحالی کی کوششوں میں تعاون کے لئے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کی حکومتوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے اتوار کے روز اسلام آباد میں اپنی میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پلوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچنے کے باعث گلگت بلتستان اورخیبرپختونخوا میں رابطے فوری بحال کرنے کے لئے مربوط کوششیں کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ان تمام اضلاع کو فوری امدادی کھیپ بھیجی جائے گی جنہیں شدید نقصان پہنچا ہے۔
پیکیج میں راشن‘ ادویات اور خیمے شامل ہیں۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ توقع ہے کہ مون سون کی بارشوں کا ساتواں سلسلہ جو اس وقت ملک کے مختلف علاقوں کو متاثر کررہا ہے رواں ماہ کی بائیس تاریخ تک جاری رہے گا۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *