728 x 90

ناگالینڈ میں آزادی کی تحریک زور پکڑ گئی، بھارتی تسلط کے خاتمے کا وقت قریب: ناگالینڈ فوج

ناگالینڈ میں آزادی کی تحریک زور پکڑ گئی، بھارتی تسلط کے خاتمے کا وقت قریب: ناگالینڈ فوج

قابض بھارت کے زیرِ تسلط ناگالینڈ میں آزادی کی تحریک نئی قوت کے ساتھ ابھر رہی ہے۔ ناگالینڈ فوج کے ترجمان نے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت عوامی جدوجہد کو دبانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ ترجمان کے مطابق، “اس دنیا میں ہمارے لیے ہماری سرزمین موجود ہے،

قابض بھارت کے زیرِ تسلط ناگالینڈ میں آزادی کی تحریک نئی قوت کے ساتھ ابھر رہی ہے۔

ناگالینڈ فوج کے ترجمان نے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت عوامی جدوجہد کو دبانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

ترجمان کے مطابق، “اس دنیا میں ہمارے لیے ہماری سرزمین موجود ہے، اور اگر ہمارا وجود ہے تو اس کے ساتھ ہمارا خطہ بھی ہے۔

” انہوں نے اعلان کیا کہ ناگالینڈ کے عوام اپنی زمین، تاریخ اور مستقبل کے تحفظ کے لیے متحد ہو رہے ہیں اور جلد اپنے آزاد وطن کے ساتھ ایک نئے سفر کا آغاز کریں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ “جب ہمارا گھر جل رہا ہو تو ہمیں خود کو تقسیم نہیں کرنا چاہیے۔ اپنی آزادی اور خودمختار وطن کے لیے ہمیں متحد ہو کر آواز بلند کرنا ہوگی۔

” انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنی سرزمین کی حفاظت اور آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں۔

ناگالینڈ فوج نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ آزادی کی تحریک اب عوامی قیادت کے ہاتھ میں آ گئی ہے، اور یہ تحریک کسی ایک گروہ یا تنظیم کی نہیں بلکہ پورے خطے کے عوام کی تحریک بن چکی ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ بھارت سے آزادی کا وقت قریب ہے اور جلد ایک خودمختار ریاست کے قیام کا خواب حقیقت کا روپ دھارے گا۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ بین الاقوامی برادری کو ناگالینڈ کے مستقبل کے فیصلے اور ریفرنڈم کے لیے آواز اٹھانی چاہیے تاکہ عوام کو ان کا بنیادی حق، یعنی حقِ خودارادیت، دیا جا سکے۔

ترجمان نے اپنے پیغام میں مقبوضہ کشمیر اور جوناگڑھ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “وہ وقت دور نہیں جب کشمیر کے بہن بھائی بھی قابض بھارت سے جان چھڑا کر آزاد فضاں میں سانس لیں گے۔”

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos