728 x 90

وفاقی کابینہ ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان

وفاقی کابینہ ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں طوفانی بارشوں و سیلاب کے متاثرین کیلئے جاری امدادی سرگرمیوں پر اعلی سطح اجلاس کی صدارت کی۔ وزیرِ اعظم نے خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کیلئے وفاقی کابینہ کی جانب سے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نےخیبرپختونخوا کے

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں طوفانی بارشوں و سیلاب کے متاثرین کیلئے جاری امدادی سرگرمیوں پر اعلی سطح اجلاس کی صدارت کی۔

وزیرِ اعظم نے خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کیلئے وفاقی کابینہ کی جانب سے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔

وزیراعظم نےخیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں و سیلاب متاثرین کی مدد میں وفاقی اداروں کو مزید متحرک ہونے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں کوئی وفاقی، کوئی صوبائی حکومت نہیں، ہمیں متاثرہ لوگوں کی مدد و بحالی یقینی بنانی ہے.مصیبت زدہ پاکستانی بہن بھائیوں کی مدد ہماری قومی ذمہ داری ہے.

وزیراعظم نے کہا کہ یہ سیاست کا نہیں، خدمت کا اور لوگوں کے دکھوں پر مرحم رکھنے کا وقت ہے.

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت جاں بحق ہونے والے افراد کے ساتھ ساتھ متاثرین کو وزیرِ اعظم پیکیج کے تحت بھی امدادی رقوم فراہم کرے گی.

وزیراعظم نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی اشیاء کی تقسیم و بحالی کے آپریشن کی نگرانی وزیرِ امور کشمیر و گلگت بلتستان کریں گے.

انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی، پانی، سڑکوں و دیگر سہولیات کی بحالی کی نگرانی متعلقہ وفاقی وزراء خود کریں گے.

وزیراعظم نے ہدایت کی تمام متعلقہ وزراء خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان خود جائیں۔

انہوں نے کہا کہ این ایچ اے شاہراہوں کی بحالی میں صوبائی یا قومی شاہراہوں میں تخصیص نہ کرے، امداد کیلئے راستے کھولنا پہلی ترجیح رکھا جائے.

شہبازشریف نے کہا کہ وزارت مواصلات، این ایچ اے اور ایف ڈبلیو او متاثرہ علاقوں میں شاہراہوں، پلوں کی مرمت یقینی بنائے، وزیرِ موصلات ان علاقوں میں خود جاکر بحالی آپریشن کی نگرانی کریں۔

وزیرِاعظم نے وزیر بجلی کو متاثرہ علاقوں میں خود جا کر معائنہ کرنے اور بجلی کا نظام ترجیحی بنیادوں پر بحال کرانے کی ہدایت کی۔این ڈی ایم اے فوری طور پر نقصانات کا حتمی جائزہ پیش کرے.

وزیراعظم نے کہا کہ این ڈی ایم اے امدادی اشیاء کی خیبر پختونخوا کے متاثرین میں امدادی اشیاء کی تقسیم کا جامع لائحہ عمل پیش کرے.

وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو این ڈی ایم اے کو ضروری وسائل فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ جب تک متاثرہ علاقوں میں آخری شخص تک مدد اور بنیادی انفراسٹرکچر کی بحالی نہیں ہوجاتی، متعلقہ وفاقی وزراء وہیں رہیں گے. 

وزیراعظم نے کہا کہ وزرات صحت ادویات و ڈاکٹرز کی ٹیموں کو خیبر پختونخوا بھیجے اور طبی کیمپس قائم کئے جائیں۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بھی متاثرین کی مدد کیلئے متحرک کیا جائے.

اجلاس میں سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندی درجات اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت، صوبائی حکومتوں، پاک فوج و دیگر اداروں کی جانب سے اب تک متاثرین کیلئے 456 ریلیف کیمپس کے قیام کے ساتھ ساتھ 400 ریسکیو آپریشن کئے جاچکے ہیں. 

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos