728 x 90

پاک فوج اور دیگر ادارے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف

پاک فوج اور دیگر ادارے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف

پاک فوج کے دستے خیبرپختونخوا اور گلگت  بلتستان کے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ بونیر، سوات، شانگلہ اور باجوڑ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے متاثرین میں راشن اور دیگر امدادی سامان تقسیم کیا جا رہا ہے جبکہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر بھی منتقل

پاک فوج کے دستے خیبرپختونخوا اور گلگت  بلتستان کے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

بونیر، سوات، شانگلہ اور باجوڑ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے متاثرین میں راشن اور دیگر امدادی سامان تقسیم کیا جا رہا ہے جبکہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر بھی منتقل کیا جا رہا ہے۔

آرمی انجینئرز کور اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن سڑکیں کھولنے میں مصروف ہیں جو مٹی کے تودے گرنے سے بند ہو گئی تھیں۔

بابوسر ٹاپ کے راستے اسلام آباد گلگت شاہراہ دوبارہ کھول دی گئی ہے جبکہ Estiqwar اور چین تک جانے والی ہنزہ روڈ سمیت دیوسائی روڈ اورجگلوٹ سکردو روڈ کو ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے ڈاکٹرز متاثرہ علاقوں میں لگائے گئے طبی کیمپوں میں مریضوں کا مفت علاج کر رہے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جن کے دوران بونیر، شانگلہ اورسوات کے مختلف علاقوں میں ملبے سے لاشوں اورزخمیوں کو نکالا جارہا ہے۔

پاک فضائیہ نے قدرتی آفات کے وقت قوم کی پکار پر لبیک کہنے کی اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے، خیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں میں جاری امدادی کارروائیوں میں ضروری امداد فراہم کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک غیر سرکاری تنظیم کے زیر اہتمام اڑتالیس ٹن امدادی سامان ایئر ایگل B-737 طیارے کے ذریعے کراچی سے پشاور پہنچایا گیا۔

پاک فضائیہ نے ایک ہوائی پل قائم کرکے، بونیر اور شانگلہ کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مدد کے لیے فوری طور پر درکار سامان کی تیز رفتار نقل و حمل یقینی بنائی ہے۔

انسانی ہمدردی کا یہ مشن ملک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت اور بحران کے وقت اپنے ہم وطنوں کو بروقت امداد کی فراہمی میں قوم کے ساتھ کھڑے ہونے کے پاک فضائیہ کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos