ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ سٹی کا دورہ کیا اورمریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے انتظامی اموربارے ہسپتال انتظامیہ سے بریفنگ لی اور مختلف وارڈز کے معائنہ کے دوران زیر علاج مریضوں کو فراہم کی جانے والی
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ سٹی کا دورہ کیا اورمریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے انتظامی اموربارے ہسپتال انتظامیہ سے بریفنگ لی اور مختلف وارڈز کے معائنہ کے دوران زیر علاج مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور علاج معالجہ کیلئے ادویات کے سٹاک کو چیک کیا۔اس موقع پر انہوں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلع بھر میں صحت عامہ کے لیے سروس ڈیلیوری کے معیار کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ عوام کو بہتر سے بہتر علاج معالجہ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کارلائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹرز سمیت دیگر طبی عملہ کی حاضری کو سو فیصد یقینی بنانے اور صفائی ستھرائی کو مزید بہتر اور واش رومز کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے گورنمنٹ ہائی سکول بوائز اور گرلز جھنگ سٹی کا دورہ کیا۔ انہوں نے کلاس رومز سے طلبا سے ملاقات کے دوران تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوںنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کلاس روم کا ماحول طلباءاور استاد کے درمیان دوستانہ بنانا ہو گااور ان میں بہترین ماحول فراہم کر کے ہی طلباءسے اچھی کارکردگی کی توقع کر سکتے ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ ملک کے نوجوانوں کا مستقبل اساتذہ کے ہاتھ میں ہوتا ہے بہترین استاد ہی اچھے معمار پیدا کر سکتا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بارش کے بعد نکاسی آب کا جائزہ لینے کیلئے فیلڈ میں وزٹ کیا اور ایم ڈی واسا کو فوری نکاسی آب کو یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کئیں۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *