وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر دریائے چناب میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انتظامات مکمل ہیں۔ڈویژنل کمشنر مریم خان کا دریائے چناب کے نشیبی علاقوں ٹھٹھہ جھبانہ اور فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر و دیگر ضلعی افسران بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر دریائے چناب میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انتظامات مکمل ہیں۔ڈویژنل کمشنر مریم خان کا دریائے چناب کے نشیبی علاقوں ٹھٹھہ جھبانہ اور فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر و دیگر ضلعی افسران بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ فلڈ ریلیف کیمپس میں ریسکیو 1122، صحت، لائیو سٹاک و ریونیو کا عملہ چوبیس گھنٹے شفٹوں میں موجود ہے۔ دریائے چناب کے نشیبی علاقوں میں ریسکیو 1122 کا عملہ بھی الرٹ ہے۔دریائی بیٹ میں رہنے والے مکینوں کو پانی کی صورتحال بارے لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا جا رہا ہے۔دریا کے نشیبی علاقوں میں لوگوں کے انخلا کیلئے ٹریکٹر،ٹرالیوں کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ڈویژنل کمشنر نے دریا کے نشیبی علاقوں میں وزٹ کے دوران ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کئیں کہ ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر نشیبی علاقوں میں ریسکیو کا عملہ الرٹ رہے اور فلڈ ریلیف کیمپس میں تمام ضروری انتظامات مکمل ہونے چاہیں۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *