728 x 90

وزیراعظم کا سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی، بھر پور مدد کی یقین دہانی

وزیراعظم کا سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی، بھر پور مدد کی یقین دہانی

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ قدرتی آفات کے دوران نقصانات کم کرنے کیلئے دریاکے کناروں کے ساتھ غیر قانونی تعمیرات یا تجاوزات نہیں کرنے دی جائیں گی۔ انہوں نے یہ بات سوات‘ بونیر‘ شانگلہ اور صوابی کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے دورے کے دوران بونیر میں متاثرین سیلاب میں چیک تقسیم کرنے کی

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ قدرتی آفات کے دوران نقصانات کم کرنے کیلئے دریاکے کناروں کے ساتھ غیر قانونی تعمیرات یا تجاوزات نہیں کرنے دی جائیں گی۔

انہوں نے یہ بات سوات‘ بونیر‘ شانگلہ اور صوابی کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے دورے کے دوران بونیر میں متاثرین سیلاب میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم نے کہا کہ دریا اور ندی نالوں کے کناروں کے ساتھ غیر قانونی تجاوزات کے حوالے سے جامع پالیسی وضع کرنے کیلئے وزرائے اعلیٰ کا اجلاس جلد بلایا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ حساس جگہوں پر غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے شدید بارشوں جیسی قدرتی آفات میں جانی و مالی نقصانات بڑھتے ہیں۔

وزیر اعظم نے اس مشکل گھڑی میں وفاقی حکومت او ر پاک فوج کی جانب سے سیلاب زدگان کو زیادہ سے زیادہ امداد دینے کے غیر متزلزل عزم کایقین دلایا۔

مسلح افواج اور شہری انتظامیہ کی انتھک لگن کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے سیلاب سے متاثرہ آبادی سے یکجہتی کااعادہ کیا اور انہیں تمام ممکنہ امداد کا یقین دلایا۔

وزیراعظم نے متاثرین سیلاب میں چیک تقسیم کیے۔

دورے کے دوران بری فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم نے بونیر اور شانگلہ کے متاثرہ علاقوں میں سیلاب کی صورتحال اور نقصانات کا فضائی جائزہ لیا۔

وزیراعظم اور بری فوج کے سربراہ کو خیبرپختونخوا میں جاری امداد اور بچائو کی کارروائیوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔

بری فوج کے سربراہ نے امدادی کارروائیوں میں شریک فوجی جوانوں‘ پولیس اور سول انتظامیہ کے اہلکاروں سے بات چیت کی اور موسلادھار بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے ان کے بے لوث عزم کو سراہا۔

انہوں نے فیلڈ میں موجود فوجی جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ اس ذمہ داری کو بھرپور جذبے کے ساتھ انجام دیں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی تکلیف کے ازالے کے لئے کوئی کمی نہ چھوڑیں۔

اس سے قبل اس سانحے میں جاں بحق افراد کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos