سعودی عرب کے شاہ سلمان امدادی مرکز نے خیبرپختونخوا کے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان پر مشتمل ایک بڑی کھیپ روانہ کی ہے۔ اس سلسلے میں آج اسلام آباد میں ایک تقریب میں بین الصوبائی رابطے کے وزیر رانا ثناء اللہ اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعیدالمالکی نے شرکت کی۔ اس
سعودی عرب کے شاہ سلمان امدادی مرکز نے خیبرپختونخوا کے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان پر مشتمل ایک بڑی کھیپ روانہ کی ہے۔
اس سلسلے میں آج اسلام آباد میں ایک تقریب میں بین الصوبائی رابطے کے وزیر رانا ثناء اللہ اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعیدالمالکی نے شرکت کی۔
اس موقع پر بین الصوبائی رابطے کے وزیر رانا ثنا ء اللہ نے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی مدد کرنے پر سعودی حکومت کاشکریہ ادا کیا۔
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے اس موقع پر سیلاب زدگان سے یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ادھر ترکیہ کے امدادی ادارے نے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
ادارے نے بے گھر خاندانوں میں ڈھائی ہزار سے زائد گرم کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے تاکہ ان کی فوری غذائی ضروریات پوری کی جاسکیں۔
ادارے نے بحران کی اس گھڑی میں مدد کرنے کے لئے ترکیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *