وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک بھر میں مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے تناظر میں سیاسی قائدین سے رابطے کیے ہیں ۔ وزیراعظم نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ کرتے ہوئے جنوبی سندھ، بالخصوص کراچی میں شہری سیلاب اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک بھر میں مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے تناظر میں سیاسی قائدین سے رابطے کیے ہیں ۔
وزیراعظم نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ کرتے ہوئے جنوبی سندھ، بالخصوص کراچی میں شہری سیلاب اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے حکومتِ سندھ کو وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی اور چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ وہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے مکمل رابطے میں رہیں اور عوام کو بروقت پیشگی آگاہی فراہم کریں۔
وزیراعظم نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن اور وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے بھی ٹیلی فونک گفتگو کی۔
حافظ نعیم الرحمن سے بات چیت میں خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں اور امدادی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیرِ اعظم نے الخدمت فانڈیشن کی خدمات کو سراہا۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے ساتھ گفتگو میں سندھ میں حالیہ بارشوں اور متوقع مزید بارشوں کے خطرات پر بات ہوئی۔ وزیرِ اعظم نے یقین دلایا کہ وفاقی ادارے اور این ڈی ایم اے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں صوبائی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *