ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ نومئی کے ذمہ داران اور سہولت کاروں کو قانون کے مطابق کٹہرے میں آ نا ہو گا۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سہیل وڑائچ کے جس آرٹیکل کی بات ہو رہی ہے وہ برسلز کا ایونٹ
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ نومئی کے ذمہ داران اور سہولت کاروں کو قانون کے مطابق کٹہرے میں آ نا ہو گا۔
انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سہیل وڑائچ کے جس آرٹیکل کی بات ہو رہی ہے وہ برسلز کا ایونٹ تھا اور وہاں سینکڑوں لوگوں نے تصاویربنوائیں،فیلڈمارشل کی طرف سے کوئی انٹرویو نہیں دیا گیا،پی ٹی آئی کا کوئی ذکر نہیں ہوا نہ ہی معافی کا ذکر ہوا،ذاتی مفاد اور تشہیر کیلئے یہ ایک صحافی کی اپنی کوشش ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ سینئر صحافی ہو کر بھی غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کی تقدیریں بدلنے والا ملک ہے ،یہی وجہ ہے کہ اس پر تواتر سے حملے ہوتے ہیں۔ نوجوانوں کو اپنی نظریاتی ریاست کی میراث اور تاریخ سمجھنی چاہئے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری نے کہا کہ ہندوستان کا خیال تھا کہ اپنی دہشت گرد پراکسیز کی مدد کے بعد اب جب وہ حملہ کرے گا تو پاکستانی فوج کو آسانی سے ڈس کریڈٹ کردے گا مگر سب الٹ ہو گیا۔ پاکستان اور پاک فوج کا بھرپور جواب ملا تو بھارت کی اپنی پراکسیز اور وہ خود ڈس کریڈٹ ہو گیا اور پھر دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے دونوں محاذوں پر دشمن کا مقابلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی کوجڑ سے ختم کرنے کا جو فیصلہ تمام سیاسی پارٹیوں نے2014 میں کیا تھا، آج تک اس پر مکمل عمل نہیں ہو سکا ۔ نیشنل ایکشن پلان کے نکات پر مکمل عمل بہت ضروری ہے ۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *