728 x 90

وزیر منصوبہ بندی کا ملک کی پہلی ڈیجیٹل اقتصادی مردم شماری کے نتائج کا اجرا

وزیر منصوبہ بندی کا ملک کی پہلی ڈیجیٹل اقتصادی مردم شماری کے نتائج کا اجرا

منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر احسن اقبال نے ملک کی پہلی ڈیجیٹل اقتصادی مردم شماری کے نتائج کا اجرا کرتے ہوئے اسے سماجی و اقتصادی اہداف کے حصول کیلئے ایک اہم سنگ میل قرار دیاہے۔  انہوںنے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب میں اقتصادی مردم شماری کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے

منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر احسن اقبال نے ملک کی پہلی ڈیجیٹل اقتصادی مردم شماری کے نتائج کا اجرا کرتے ہوئے اسے سماجی و اقتصادی اہداف کے حصول کیلئے ایک اہم سنگ میل قرار دیاہے۔

 انہوںنے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب میں اقتصادی مردم شماری کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مردم شماری سائنسی اقتصادی منصوبہ بندی کیلئے بنیاد فراہم کریگی۔

انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ان اعدادوشمار کو موثر انداز میں استعمال کرتے ہوئے ملک کی معیشت نمایاں ترقی کرسکتی ہے۔

محکمہ شماریات اور دیگر متعلقہ حکام کے کام کی تعریف کرتے ہوئے منصوبہ بندی کے وزیر نے کہا مردم شماری کے دوران چار کروڑ عمارتوں کو جیو ٹیگ کیا گیا تھاجس سے انکشاف ہوا کہ بہتر لاکھ ادارے اقتصادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سائنسی بنیادوں پر فیصلے یقینی بنانے کے لیے ہر ادارے کو صنعتی کوڈ کے ساتھ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

احسن اقبال کہا کہ ایک کروڑ گھرانے معاشی سرگرمیوں میں مصروف ہیں یا چھوٹے کاروبار چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ معلومات خواتین کو مزید بااختیار بنانے میں ہماری مدد کریں گی۔

منصوبہ بندی کے وزیر نے کہا کہ بہتر لاکھ میں سے ستائیس لاکھ ادارے پرچون کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور ایک لاکھ اٹھاسی ہزار تھوک کے کاروبار سے منسلک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مختلف خدمات فراہم کرنے والی آٹھ لاکھ پچیس ہزار دکانیں ہیں۔

ملک بھر میں تئیس ہزار فیکٹریاں پیداوار میں کردار اد اکررہی ہیں جبکہ چھ لاکھ تنتالیس ہزار چھوٹے پیداواری یونٹس بھی کام کررہے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ اقتصادی سروے ہمیں غیر رسمی شعبے کو قومی دھارے میں لانے کا موقع فراہم کرے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos