پاک فوج کی جانب سے شانگلہ اور بونیر کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انجینئر کور کے دستوں نے متاثرہ مقامات پر امدادی سرگرمیوں کے دوران پیر بابا بائی پاس کو ٹریفک کے لیے کھول دیا، جبکہ پیر بابا بازار میں عوام کی سہولت
پاک فوج کی جانب سے شانگلہ اور بونیر کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انجینئر کور کے دستوں نے متاثرہ مقامات پر امدادی سرگرمیوں کے دوران پیر بابا بائی پاس کو ٹریفک کے لیے کھول دیا، جبکہ پیر بابا بازار میں عوام کی سہولت کے لیے رات بھر ملبہ ہٹانے کا کام جاری رہا۔
پاک فوج کی بھاری مشینری کی مدد سے الوچ پورن کی 20 کلومیٹر طویل سڑک سات مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے کلیئر کی گئی۔
ریسکیو آپریشن کے بعد پورن گائوں کا زمینی رابطہ بھی بحال کر دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مکمل بحالی تک پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *