پاکستان اور چین نے صنعت، زراعت اور کان کنی کے شعبوں سمیت عوامی روابط اور ثقافتی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے جمعرات کے روز اسلام آباد میں پاکستان اور چین کے درمیان سٹرٹیجک مذاکرات کے چھٹے دور میں ہوا۔جس کی صدارت نائب وزیراعظم اسحق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ
پاکستان اور چین نے صنعت، زراعت اور کان کنی کے شعبوں سمیت عوامی روابط اور ثقافتی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے جمعرات کے روز اسلام آباد میں پاکستان اور چین کے درمیان سٹرٹیجک مذاکرات کے چھٹے دور میں ہوا۔جس کی صدارت نائب وزیراعظم اسحق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے مشترکہ طور پر کی۔
بعد میں نائب وزیراعظم اسحق ڈار کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیرخارجہ نے پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔
وانگ ژی نے کہا کہ اس وقت سی پیک کے بہتر وژن کی اعلی معیار کی ترقی اولین ترجیح ہے جسے ہم اپنی ماضی کی کامیابیوں کے مطابق ترقی دیںگے اور انہوں نے مزید راہداریوں کی تعمیر کا بھی حوالہ دیا۔
چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ انکا ملک گوادر پورٹ کی فعالیت ترقی اور قراقرم ہائی وے کو بہتر بنانے کے منصوبے کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ تعاون کریگا۔
انہوں نے پاکستان ریلویز کے ML-1 منصوبے میں تیسرے فریق کی شرکت کا بھی خیر مقدم کیا۔
وانگ ژی نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے جانی نقصان اور تباہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک سیلاب زدگان کیلئے فوری ہنگامی اور انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کریگا۔
انہوں نے کہاکہ چین پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی انتھک کوششوں اور بیش بہا قربانیوں کا معترف ہے۔
انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک انسداد دہشتگردی اور سیکورٹی تعاون مستحکم کرنے کیلئے بھی کام کریںگے۔
چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ چین اور پاکستان جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال اور دنیا میں وسیع پیمانے پر ہونے والی تبدیلیوں پر قریبی تعاون کریںگے اور ملکر چیلنجز کا مقابلہ کریںگے۔
انہوں نے کہا کہ چین بات چیت کے ذریعے تنازعات کا حل چاہتا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ فریقین نے سی پیک، تجارت، سرمایہ کاری اور عوام کے درمیان روابط سمیت دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین تمام اہم امور پر متفق ہیں اور ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں۔
انہوں نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی وقار کے تحفظ کیلئے چین کی پختہ حمایت پر اظہار تشکر کیا۔
انہوںنے چین کے تمام کلیدی مسائل پر اس کی مکمل حمایت کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
اسحق ڈار نے کہا کہ فریقین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت کثیرجہتی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *