728 x 90

پیغامِ پاکستان اور عشرہ رحمۃ للعالمین ﷺ کے حوالے سے امن کمیٹی کا اجلاس

پیغامِ پاکستان اور عشرہ رحمۃ للعالمین ﷺ کے حوالے سے امن کمیٹی کا اجلاس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پیغامِ پاکستان اور عشرہ رحمۃ للعالمین ﷺ کے حوالے سے امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان و جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) مشائخ ونگ پنجاب صاحبزادہ حافظ محمد امجد ،ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ر

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پیغامِ پاکستان اور عشرہ رحمۃ للعالمین ﷺ کے حوالے سے امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان و جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) مشائخ ونگ پنجاب صاحبزادہ حافظ محمد امجد ،ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ر بلال افتخار کیانی نے کی۔اجلاس میں ضلعی امن کمیٹی کے اراکین کی شرکت۔ممبران امن کمیٹی کا کہنا تھا کہ محراب و منبر سے محبت، بھائی چارے اور اتحاد کا پیغام دیا جائے گا۔فرقہ واریت کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ ربیع الاول کے تمام پروگراموں کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات ہوں گے۔صاحبزادہ حافظ محمد امجد کا کہنا تھا کہ محبت رسول ﷺ اور اخوت ہی قومی یکجہتی کی ضامن ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف مذہبی رواداری، امن اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر چکی ہیں۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جھنگ امن کا گہوارہ بن چکا ہے۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے تحت ضلعی انتظامیہ نے امن و امان کے فول پروف اقدامات کیے ہیں۔ممبران امن کمیٹی نے سوشل میڈیا کے درست اور ذمہ دارانہ استعمال پر زور دیا گیا۔فیک نیوز اور افواہوں کے ذریعے دشمن عناصر معاشرتی امن خراب کرتے ہیں۔نوجوان نسل کو سوشل میڈیا پر پیغامِ امن اور اتحاد عام کرنا چاہیے۔
ممبران امن کمیٹی و علماء کرام نے بھائی چارے،امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے حکومت پنجاب و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos