728 x 90

ممکنہ سیلاب،نقصانات کم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،مصدق ملک

ممکنہ سیلاب،نقصانات کم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،مصدق ملک

وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ تریموں، پنجند اور کوٹ مٹھن میں ممکنہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اتوار کے روز اسلام آباد میں قومی ہنگامی امدادی ادارے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کے ہمراہ میڈیا

وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ تریموں، پنجند اور کوٹ مٹھن میں ممکنہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے اتوار کے روز اسلام آباد میں قومی ہنگامی امدادی ادارے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تذویراتی مقامات پر محدود شگاف ڈال کر سیلاب کی سطح کو 10 لاکھ کیوسک سے نیچے رکھنے کیلئے کوشاں ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکام اور متعلقہ ریسکیو اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے تاکہ بروقت اور موثر کارروائیوں کو یقینی بنایا جا سکے۔

مصدق ملک نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف ملک میں سیلاب کی صورتحال کے بارے میں باقاعدگی سے معلومات لیتے ہیں اور اس حوالے سے بروقت اور ضروری ہدایات دیتے ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos