روٹری کلب جھنگ سینٹرل کی طرف سے سلاب سے متاثرہ افراد کے لیے علی اباد کے قریب بھکر روڈ/ سرگودھا روڈ/ ہیڈ تریموں میں فلڈ ریلیف کیمپ لگایئے گئے جہاں متاثرین کو کھانا میڈیکل کی سہولیات اور بچوں کے لیے کھلونے اور چاکلیٹ وغیرہ تقسیم کیے جا رہے ہیں روٹری کلب جھنگ سینٹرل مسلسل چار
روٹری کلب جھنگ سینٹرل کی طرف سے سلاب سے متاثرہ افراد کے لیے علی اباد کے قریب بھکر روڈ/ سرگودھا روڈ/ ہیڈ تریموں میں فلڈ ریلیف کیمپ لگایئے گئے جہاں متاثرین کو کھانا میڈیکل کی سہولیات اور بچوں کے لیے کھلونے اور چاکلیٹ وغیرہ تقسیم کیے جا رہے ہیں روٹری کلب جھنگ سینٹرل مسلسل چار دنوں سے سلاب متاثرین کے لیے کیمپ لگا رہا ہے جس میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں متاثرین کو کھانا ادویات اور دیگر ضروریات زندگی کی چیزیں فراہم کی جا رہی ہیں تفصیل کے مطابق روٹری کلب جھنگ سینٹرل کے ممبران کی طرف سے جھنگ میں سلاب متاثرین جو کہ کھلے اسمانوں کے تلے زندگی گزار رہے ہیں ان کی مدد کے لیے مختلف روڈ پر کیمپ لگایئے گئے ہیں جہاں پر متاثرین کے مویشیوں کو ٹھہرانے کی جگہ خواتین مرد اور بچوں کو رہائش کے لیے جگہ فراہم کی گئی ہے اس کے علاوہ میڈیکل ریلیف کیمپ میں ادویات فراہم کی گئی ہیں یہاں روزانہ کی بنیاد پر میل اور فیمیل ڈاکٹر مریضوں کو مختلف قسم کی امراض کی ادویات فری فراہم کر رہے ہیں اور اس کے علاوہ کھانے پینے کی اشیاء خشک راشن پانی وغیرہ بھی روٹری کلب جھنگ سینٹرل کی طرف سے فراہم کیا جا رہا ہے روٹری کلب جھنگ سینٹرل کا یہ کیمپ گزشتہ چار روز سے قائم ہے کیونکہ جھنگ میں شدید قسم کا سلاب ایا ہوا ہے جو کہ شہری اور دیہاتی علاقوں کو متاثر کر رہا ہے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ و برباد ہو گئی ہیں لاکھوں لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں اور جھنگ سے اٹھ لاکھ کیو سک پانی گزر رہا ہے جبکہ مزید انڈیا نے پانی اٹھ لاکھ کیوسک چھوڑ دیا ہے جس سے مزید لوگوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے اس سلسلے میں روٹری کلب جھنگ سینٹرل نے فیصلہ کیا کہ اس
وقت متاثرین کے ساتھ کھڑا ہونا اس وقت سب سے بڑا پروجیکٹ ہے جس پر بورڈ اف ڈائریکٹر کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ روٹری کلب جھنگ سینٹرل اپنی مدد اپ کے تحت اور دوست احباب اور ڈونرز کی مدد سے سلاب متاثرین کو روزانہ کی بنیاد پر پکا پکایا کھانا خشک راشن ان کے جانوروں کے لیے چارہ ان کے لیے ادویات بچوں اور بڑوں کے لیے سلے سلائے کپڑے فراہم کرے گا روٹری کلب جھنگ سینٹرل کے صدر عبدالواحد خان اور سیکرٹری محمد فاروق احمد نے میڈیا کو بتایا کہ روٹری کلب جھنگ سینٹرل جھنگ کے سلاب متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر جب تک سلاب متاثرین اپنے گھروں کو واپس نہیں چلے جاتے ان کی مدد کرتا رہے گا اس سلسلے میں انہوں نے روٹری کلب پاکستان کے تمام کلبوں سے اپیل کی کہ وہ متاثرین کے لیے چارہ خوراک کپڑے خیمے رقم جو کچھ بھی وہ دینا چاہیں وہ روٹری کلب جھنگ سینٹرل کی معرفت دے سکتے ہیں ان کا دیا ڈونیشن صحیح ہاتھوں میں پہنچائے جائیں گے یہی روٹری کا مشن ہے فلڈ ریلیف کیمپ میں روٹیرین عبدالواحد خان صدر محمد فاروق سیکرٹری محسن خان لودھی ملک ارشاد ارشاد جان ملک الطاف حسین افضل جاوید سردار جسپال سنگھ چوہدری وحید اختر اصف منور حاجی قیوم ڈاکٹر عارف محمود شیخ حسن شاہد حاجی اشتیاق احمد ملک شاہد نور عبدالستار مسلسل کیمپ میں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں اس کے علاوہ کلب کے سینیئر رہنما کمانڈر صہیب فاروق اور دیگر ممبران بھی فلڈ کیمپ کے لیے وقت دے رہے ہیں دیگر ممبران فلڈ ریلیف کیمپ کے لیے ڈونیشن اکٹھی کر رہے ہیں اور اپنے طور پر بھی ڈونیشن اس فلڈ کیمپ کے لیے دے رہے ہیں روٹری کلب جھنگ سینٹرل ایک فیملی کا نام ہے جس میں سب مل جل کام کرتے ہیں ۔۔۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *