728 x 90

رضوان سعید شیخ کی پاک،امریکہ مضبوط تعلقات میں پاکستانی کمیونٹی کے کردارکی تعریف

رضوان سعید شیخ کی پاک،امریکہ مضبوط تعلقات میں پاکستانی کمیونٹی کے کردارکی تعریف

یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے امریکہ کے شہر شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل نے پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کے اعزاز میں ایک خصوصی ظہرانہ دیا۔  تقریب میں رکن کانگریس جوناتھن جیکسن، شکاگو سٹی کی خزانچی میلیسا کونیئرز-ارون، پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز ارکان اور سینئر منتخب عہدیداروں نے شرکت کی۔ اپنے کلیدی

یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے امریکہ کے شہر شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل نے پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کے اعزاز میں ایک خصوصی ظہرانہ دیا۔

 تقریب میں رکن کانگریس جوناتھن جیکسن، شکاگو سٹی کی خزانچی میلیسا کونیئرز-ارون، پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز ارکان اور سینئر منتخب عہدیداروں نے شرکت کی۔

اپنے کلیدی خطاب میں سفیر پاکستان نے یوم دفاع پاکستان کی اہمیت اور آپریشن بنیان مرصوص کے جذبے پر روشنی ڈالی،جو پاکستانی قوم کی مضبوطی اور مسلح افواج کی بہادری کی علامت ہے۔

 انہوں نے پاکستان کے تذویراتی جغرافیائی محل وقوع، باصلاحیت انسانی وسائل ، تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ٹیک ایکوسسٹم سمیت مختلف صلاحیتوں اور کامیابیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

سفیر پاکستان نے پاک امریکہ تعلقات کی مختلف جہتوں خاص طور پر اقتصادی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی گفتگو کی۔

انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی ترقی میں اپنی کاوشیں جاری رکھیں اور اس کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری کریں تاکہ وطن عزیز کا مثبت امیج دنیا بھر میں فروغ پائے۔

 سفیر پاکستان نے شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل طارق کریم کی شاندار خدمات اور لگن کو بھی سراہا۔ 

قبل ازیں قونصل جنرل طارق کریم نے سفیر پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے قونصلیٹ جنرل کی ترجیحات اور حالیہ کامیابیوں کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے پاکستان اور امریکی مڈویسٹ کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری پر روشنی ڈالی، جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور عوام سے عوام کے روابط میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے پاکستانی-امریکی کمیونٹی اور پاکستان کے دوستوں کی مسلسل حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

دریں اثناء امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعیدشیخ نے دونوں ممالک کے باہمی مفاد کیلئے آنیوالے سالوں میں امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تجارت بڑھانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

شکاگو میں کاروباری گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امریکی کاروباری اداروں کو آئی ٹی، تجارت، زراعت، توانائی، صحت، کان کنی اور معدنیات میں ابھرتے ہوئے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔

رضوان سعید شیخ نے کہا کہ واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانہ شکاگو میں قونصلیٹ جنرل کے ساتھ مل کر پاکستان کو امریکی سرمایہ کاروں اور تاجروں کیلئے ایک قابل اعتماد، طویل مدتی شراکت دار کے طور پر پیش کرنے کی غرض سے اقتصادی سفارت کاری کو آگے بڑھانے کیلئے پوری طرح پُرعزم ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos