728 x 90

افغانستان انسداددہشتگردی کی عالمی ذمہ داریاں پوری کرے،پاکستان

افغانستان انسداددہشتگردی کی عالمی ذمہ داریاں پوری کرے،پاکستان

پاکستان نے افغان حکام پر زور دیا ہے کہ وہ انسداد دہشت گردی سے متعلق اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کریں۔ افغانستان کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد نے کہا کہ افغانستان سے ہونے والی دہشت

پاکستان نے افغان حکام پر زور دیا ہے کہ وہ انسداد دہشت گردی سے متعلق اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کریں۔

افغانستان کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد نے کہا کہ افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے بدستور سب سے بڑا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ داعش ، القاعدہ، ٹی ٹی پی، ای ٹی آئی ایم، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ سمیت دہشت گرد تنظیمیںافغان پناہ گاہوں سے مذموم کارروائیاں سر انجام دیتی ہیں جہاں اس طرح کے ساٹھ سے زائد دہشت گرد کیمپ سرحد پار سے دراندازی اور حملوں کیلئے مرکز کے طور پر سر گرم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ان دہشت گرد گروپوں کے درمیان تعاون کے مصدقہ ثبوت موجود ہیں جن کا مقصد شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانا اور پاکستان میں انفراسٹرکچر اور ترقیاتی منصوبوں کو سبوتاژ کرنا اور تکمیل میں خلل ڈالنا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos