پراپرٹی ٹیکس جمع کرانا ایک قومی ذمہ داری ہے اس کو پورا کرنا ہر پاکستانی شہری کا قومی فرض ہے 30 ستمبر تک پراپرٹی ٹیکس جمع کرانے والوں کو حکومت کی ہدایت پر پانچ فیصد خصوصی رعایت کی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ افیسر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شفقت قریشی نے ہمارے نمائندے
پراپرٹی ٹیکس جمع کرانا ایک قومی ذمہ داری ہے اس کو پورا کرنا ہر پاکستانی شہری کا قومی فرض ہے 30 ستمبر تک پراپرٹی ٹیکس جمع کرانے والوں کو حکومت کی ہدایت پر پانچ فیصد خصوصی رعایت کی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ افیسر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شفقت قریشی نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شفقت قریشی نے مزید بتایا کہ پراپرٹی ٹیکس کی کلیکشن کا سلسلہ جاری ہے نئے قانون کے مطابق تمام پراپرٹی رکھنے والے افراد کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں عوام کی اگاہی کے لیے جگہ جگہ فلیکس لگائے گئے ہیں تمام میڈیا پر بھی عوام کو اگاہی کے لیے اشتہارات شائع کیے گئے ہیں مسجدوں اور دیگر جگہوں پر اعلانات بھی کیے جا رہے ہیں تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ ٹیکس جمع کروا کر اپنی قومی ذمہ داری پوری کریں ٹیکس کلیکشن ہوگی تو ہمارا قومی خزانہ بھرے گا اور ملکی معاملات کو چلایا جا سکے گا ڈسٹرکٹ ایکسائز افسر شفقت قریشی نے مزید کہا ٹیکس کے معاملے میں عوام کو کوئی بھی مسئلہ ہو تو میرے دروازے ان کے لیے ہر وقت کھلے ہیں وہ مجھ سے مل سکتے ہیں شفقت قریشی نے مزید کہا کہ ڈی جی ایکسائز پنجاب اور سیکرٹری ایکسائز پنجاب اور ڈویژنل ڈائریکٹر تنویر عباس گوندل کی خصوصی ہدایت پر عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کہ ویژن مطابق عوام کو تمام محکموں میں اپنے مسائل کے حل کے لیے ون ونڈو کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے اس لیے عوام سے گزارش ہے کہ وہ اپنا ٹیکس نوٹس کے مطابق اپنا ٹیکس بینکوں میں جمع کرا کر اس کی ایک کاپی ایکسائز کے دفتر میں اپنے سرکل انسپیکٹر کے پاس جمع کروائیں اگر کوئی اہلکار اپ سے رشوت یا پیسے کی ڈیمانڈ کرتا ہے تو یہ بات میرے علم میں فوری لے کر ائیں اور اگر اپ نے اس کو ٹیکس جمع کرانے کے لیے پیسے دیے ہیں تو اس سے رسید کی ڈیمانڈ کریں تاکہ ہر قسم کے فراڈ سے بچا جا سکے اپنا ٹیکس بروقت جمع کرا کر ایک ذمہ دار پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں شفقت قریشی نے مزید بتایا کہ اب عوام موبائل ایپ کے ذریعے بھی براہ راست ٹیکس جمع کروا سکتے ہیں اپ کے پاس جو بھی موبائل اکاؤنٹ ہے تمام اکاؤنٹ کے ذریعے اپ اپنا ٹیکس جمع کروا سکتے ہیں تاکہ کوئی ابہام نہ رہے


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *