جھنگ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کر رہے ہیں۔ جس طرح دہشت گردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتیں نیشنل ایکشن پلان پر متفق ہیں اسی طرح
جھنگ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کر رہے ہیں۔ جس طرح دہشت گردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتیں نیشنل ایکشن پلان پر متفق ہیں اسی طرح قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے بھی ایک پیج پر متفق ہوں۔ حکومت چھوٹے زمینداروں کے قرضے معاف کرئے،انہیں بلا سود قرضے دے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کی عوام کی مدد کی ہے اب تینوں صوبے مل کر مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سیلاب زدگان کو فی ایکڑ جتنی امداد دے رہا ہے پنجاب حکومت بھی اتنے پیسے دے۔انہوں نے کہا کہ کاش آج شیخ وقاص اکرم بھی میرے ساتھ اپنے حلقے میں موجود ہوتے۔ صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ پاکستان کی فارن پالیسی اچھی سمت میں جائے یہ خوشی کی بات ہے۔ ہر پاکستانی چاہتا ہے کہ سعودی عرب کا دفاع مضبوط ہو۔ پاکستان نے اپنے سے پانچ گنا طاقت ور دشمن کو شکست دی ہے بھارت نے ایسی مار کھائی کہ ابوہ گراؤنڈ میں ہاتھ بھی نہیں ملاتا ، انشاء اللہ دنیا میں بھی ہاتھ ملانے کے قابل نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاع کے لئے ہم ہمیشہ ڈٹ کر کھڑے ہوں گے۔ اس موقع پر ایم این اے صاحبزادہ امیر سلطان، شیخ نواز اکرم، ممبران صوبائی اسمبلی رانا شہباز، نواز بھروآنہ، اعظم چیلہ اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بیرسٹر گوہر علی نے سیلاب متاثرین میں راشن اور دیگر اشیائے ضروریہ بھی تقسیم کیں


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *