728 x 90

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات سمیت امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،ڈپٹی کمشنر

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات سمیت امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،ڈپٹی کمشنر

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات سمیت امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ضلعی محکموں کے افسران سے میٹنگ کی ۔اس موقع پر محکمہ صحت،لائیو سٹاک،تعلیم ،بلڈنگ،ہائی وے،ضلع کونسل سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں بارے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات سمیت امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ضلعی محکموں کے افسران سے میٹنگ کی ۔اس موقع پر محکمہ صحت،لائیو سٹاک،تعلیم ،بلڈنگ،ہائی وے،ضلع کونسل سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں 229 متاثرہ سکولوں میں سے 215 سکولوں بحال ہو چکے ہیں۔محکمہ ہائی وے کی جانب سے 108 سڑکوں کو بحال کر دیا گیا ہے۔کلینک آن وہیلز کی 18 ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔لائیو سٹاک کی 60 ٹیمیں سیلاب زدہ علاقوں میں متحرک ہیں۔اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں سروے کا آغاز ہو چکا ہے۔ ریونیو،اربن یونٹ،اگریکلچر اور پاک آرمی کے جوان بھی ہمراہ ہیں۔ضلع میں سیلاب متاثرہ لوگوں کے نقصانات کے درست تخمینے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 151 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو حقائق کے مطابق نقصانات کا اندراج کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں سروے سو فیصد میرٹ کی بنیاد پر ہو گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos