728 x 90

ضلع بھر میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے ٹھوس اور عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر

ضلع بھر میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے ٹھوس اور عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع بھر میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے ٹھوس اور عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے محکمہ صحت کے افسران سے میٹنگ کی جس میں انسداد ڈینگی مہم پر عملدرآمدکے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع بھر میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے ٹھوس اور عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے محکمہ صحت کے افسران سے میٹنگ کی جس میں انسداد ڈینگی مہم پر عملدرآمدکے حوالہ سے محکمانہ سروسز اور کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ڈپٹی کمشنر نے ان ڈور ،آوٹ ڈور سرویلنس جاری رکھنے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں اور کہا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کے حوالے سے صورتحال کو براہ راست مانیٹر کیا جا رہا ہے۔انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی سرویلنس سمیت فیلڈ سٹاف کی سو فیصد حاضری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو مختلف علاقوں میں اینٹی ڈینگی فوگنگ سپرے کرنے کی ہدایات جاری کیں جبکہ انڈور اور آوٹ دور سرویلینس تیز کرنے کے بھی احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں حالیہ سیزن کے دوران ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے کےلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ متعلقہ محکمہ جات ڈینگی کی افزائش کو روکنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں، ہائی رسک ایریاز میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی سرویلنس سمیت فیلڈ سٹاف کی سو فیصد حاضری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی کے حوالہ سے مزید محتاط اور متحرک رہنے کی ضرورت ہے۔ضلعی حدود میں، نرسریوں، کباڑ خانوں، قبرستانوں سمیت دیگرتمام مقامات پر خصوصی سرویلنس کروائی جائے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos