728 x 90

صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کی سیلاب متاثرین میں راشن وغیرہ کی تقسیم

صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کی سیلاب متاثرین میں راشن وغیرہ کی تقسیم

صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے اپنے جھنگ کا دورے کے موقع پر سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے 250 خاندانوں کو راشن فراہم کیا گیا جبکہ مخیر حضرات کے تعاون سے موضع مگھیانہ کے 150 خاندانوں کو راشن اور کپڑے بھی تقسیم

صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے اپنے جھنگ کا دورے کے موقع پر سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے 250 خاندانوں کو راشن فراہم کیا گیا جبکہ مخیر حضرات کے تعاون سے موضع مگھیانہ کے 150 خاندانوں کو راشن اور کپڑے بھی تقسیم کیے گئے۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہیں اور خود بھی سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے دورے کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے تاکہ متاثرین کی بروقت اور شفاف مدد کی جا سکے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ سیلاب کے دوران ریسکیو ٹیموں اور ضلعی انتظامیہ نے بہترین انتظامات کر کے اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے نبھائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ساتھ این جی اوز اور مخیر حضرات کا تعاون بھی لائقِ تحسین ہے۔ بھارت کے رویے پر بات کرتے ہوئے سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں دریاؤں میں پانی چھوڑ کر بطور ریاست غیر ذمہ دارانہ اور بزدلانہ طرزِ عمل اختیار کیا۔ تاہم پاکستانی قوم نے متحد ہو کر اس آفت کا مقابلہ کیا اور بھارت کو یہ واضح پیغام دیا کہ ہم ایک قوم ہیں اور ہر چیلنج کا سامنا مل کر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہیں اور سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گی۔ صوبائی وزیر نے متاثرین سے ملاقات کے دوران انہیں ہر ممکن مدد اور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos