پاکستان اور ایتھوپیا نے غذائی تحفظ اور معاشی ترقی کو فروغ دینے کیلئے زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین اور ایتھوپیا کے سفیر ڈاکڑ جمال بکرعبداللہ کے درمیان یہ اتفاق رائے ایک اعلی سطحی ملاقات میں ہوا۔ وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ نے
پاکستان اور ایتھوپیا نے غذائی تحفظ اور معاشی ترقی کو فروغ دینے کیلئے زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین اور ایتھوپیا کے سفیر ڈاکڑ جمال بکرعبداللہ کے درمیان یہ اتفاق رائے ایک اعلی سطحی ملاقات میں ہوا۔
وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات اور تعاون کو ادارہ جاتی شکل دینے کے لیے زراعت اور افزائش حیوانات کے شعبوں میں مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کی تجویز دی۔
انہوں نے کہا کہ ایتھوپیا ترقی پذیر ممالک کے لیے ایک مثال ہے جس نے مقامی بنیادوں پر ترقیاتی ماڈل اپنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھی بیرونی ماڈلز اپنانے کے بجائے مقامی بنیادوں پر ترقی کا حامی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایتھوپیا سے اعلیٰ معیار کی کپاس درآمد کرنے کا خواہاں ہے تاکہ زرعی درآمدات میں تنوع لایا جا سکے اور ٹیکسٹائل کی پیداوار کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔
اپنے بیان میں سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبد اللہ نے پاکستان کے وژن کو سراہا اور زرعی شعبے میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *