پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ دفترخارجہ نے آج ایک بیان میں غزہ میں اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے تازہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید ہوگئے ہیں۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ ایسی کارروائیاں اسلامی
پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی ہے۔
دفترخارجہ نے آج ایک بیان میں غزہ میں اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے تازہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید ہوگئے ہیں۔
بیان میں کہاگیا ہے کہ ایسی کارروائیاں اسلامی اور عرب ممالک، امریکہ اور یورپی ممالک کی قیادت اور اقوام متحدہ کی موجودگی میں شرم الشیخ میں ہونیوالے امن معاہدے کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔
پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ان خلاف ورزیوں کو رکوانے، جنگ بندی پر عملدرآمد کرانے اور فلسطینی شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے فوری اور موثر اقدامات کرے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *