ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیرِ قیادت جھنگ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں۔ تھانہ شورکوٹ سٹی پولیس نے پیشہ ور موٹر سائیکل چوروں کے ایک تین رکنی گروہ اللہ دتہ عرف دتو گینگ کو گرفتار کر کے شہریوں کا لوٹا گیا قیمتی سامان برآمد
ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیرِ قیادت جھنگ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں۔ تھانہ شورکوٹ سٹی پولیس نے پیشہ ور موٹر سائیکل چوروں کے ایک تین رکنی گروہ اللہ دتہ عرف دتو گینگ کو گرفتار کر کے شہریوں کا لوٹا گیا قیمتی سامان برآمد کر لیا۔گرفتار ملزمان میں اللہ دتہ عرف دتو، مصطفیٰ شاہ اور عنصر شامل ہیں، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزمان کے قبضہ سے 12 عدد موٹر سائیکلز اور 5 لاکھ روپے سے زائد نقدی برآمد ہوئی، جو اصل مالکان کے حوالے کر دی گئی۔ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف منظم اور بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں، جن کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *