728 x 90

صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کا اٹھارہ ہزاری کا دورہ سیلاب متاثرین کے لیے بحالی اور تعلیم کے نئے منصوبوں کا اعلان

صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کا اٹھارہ ہزاری کا دورہ سیلاب متاثرین کے لیے بحالی اور تعلیم کے نئے منصوبوں کا اعلان

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیلاب بحالی پروگرام کے تحت متاثرہ خاندانوں میں امدادی رقوم کی تقسیم کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور دیگر ضلعی افسران بھی

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیلاب بحالی پروگرام کے تحت متاثرہ خاندانوں میں امدادی رقوم کی تقسیم کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور دیگر ضلعی افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیرِ تعلیم نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صرف 55 دنوں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام شروع کروا کر ایک نئی مثال قائم کی ہے۔

رانا سکندر حیات نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر میں سیلاب متاثرین میں 48 ارب روپے کی امدادی رقوم تقسیم کی جا رہی ہیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کو جلد از جلد معمول کی زندگی کی طرف لوٹایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ “گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین اٹھارہ ہزاری اور ڈگری کالج کوٹ شاکر پر کام تیزی سے جاری ہے، جلد عوام کو خوشخبری سنائیں گے۔”

وزیرِ تعلیم نے مزید بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے تحت ایک ہزار ایلیمنٹری سکولز کا آغاز کیا ہے، جو تعلیمی میدان میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب اسکول کی ایک کلاس روم 50 لاکھ روپے کے بجائے صرف 13 لاکھ روپے میں تعمیر کی جا رہی ہے، جس سے تعمیراتی اخراجات میں نمایاں کمی اور شفافیت ممکن ہوئی ہے۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری اسکول اب معیاری تعلیم اور بہتر سہولیات کے باعث نجی اسکولوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبہ پنجاب تعلیم، ترقی اور فلاح کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos