ضلع جھنگ میں گندم بوائی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیاہے۔ اس حوالہ سے افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر خالد اقبال، کسان تنظیموں کے نمائندگان، نمبرداران اور مقامی کاشتکاربھی شریک
ضلع جھنگ میں گندم بوائی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیاہے۔ اس حوالہ سے افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر خالد اقبال، کسان تنظیموں کے نمائندگان، نمبرداران اور مقامی کاشتکاربھی شریک تھے۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کاشتکاروں کے ہمراہ سپر سیڈر مشین میں بیج ڈال کر گندم بوائی مہم کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ضلع بھر میں 6 لاکھ 75 ہزار ایکڑ اراضی پر گندم کاشت کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس حوالہ سے معیاری بیجوں پر سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ کاشتکاروں کے لیے 100 ارب روپے کا ریلیف پیکج بھی دیا جا رہا ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ حکومت پنجاب نے گندم کا سرکاری ریٹ 3500 روپے فی من مقرر کیا ہے۔کسان گندم کی زیادہ سے زیادہ کاشت کر کے پنجاب سمیت ملک کو غذائی خودمختاری کی راہ پر گامزن کریں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *