وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب کے بعد بحالی پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے، اس حوالہ سے ضلع بھر میں سیلاب بحالی پروگرام کے تحت سیلاب متاثرین کو امدادی رقوم کی فراہمی کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے تحصیل احمد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب کے بعد بحالی پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے، اس حوالہ سے ضلع بھر میں سیلاب بحالی پروگرام کے تحت سیلاب متاثرین کو امدادی رقوم کی فراہمی کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے تحصیل احمد پور سیال میں قائم سیلاب بحالی پروگرام سنٹر کا دورہ کرکے امدادی رقوم کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود ،امیر عباس خان سیال، اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے پینے کے پانی اور بیٹھنے کی سایہ دار جگہ کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے موقع پر انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے مزید بہتری اورموثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور سیکیورٹی کے اضافی انتظامات کو یقینی بنانے پر زور دیا تاکہ رقوم کی ادائیگی کا عمل شفاف اور محفوظ ماحول میں جاری رہے۔انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کرکے استفسار کیا اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک سرگرم عمل رہے گی اس ضمن میں اگر کسی جگہ سے کٹوتی کی شکایات موصول ہوئی تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔ دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنرنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مشکلات کم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ متاثرہ خاندانوں کی امداد اور بحالی کے لیے سیلاب بحالی پروگرام تیزی سے جاری رکھا جائیگا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *