وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن “پرامن، محفوظ پنجاب” کے تحت جھنگ پولیس کی مؤثر حکمتِ عملی اور مربوط اقدامات کے نتیجے میں ضلع جھنگ میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سال 2024ء کے مقابلے میں جنوری تا اکتوبر 2025ء کے دوران درج ذیل جرائم میں واضح کمی
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن “پرامن، محفوظ پنجاب” کے تحت جھنگ پولیس کی مؤثر حکمتِ عملی اور مربوط اقدامات کے نتیجے میں ضلع جھنگ میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سال 2024ء کے مقابلے میں جنوری تا اکتوبر 2025ء کے دوران درج ذیل جرائم میں واضح کمی دیکھی گئی:
- قتل کے واقعات میں 24 فیصد کمی
سال 2024ء میں 83 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ 2025ء میں یہ تعداد کم ہوکر 63 رہ گئی۔ - موٹر سائیکل چوری میں 28 فیصد کمی
سال 2024ء میں 847 واقعات کے مقابلے میں 2025ء میں 602 واقعات رپورٹ ہوئے۔ - نقب زنی کے واقعات میں 46 فیصد کمی
گزشتہ سال 817 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال یہ تعداد کم ہوکر 434 رہ گئی۔ - راہزنی کے واقعات میں 53 فیصد کمی
2024ء میں 437 جبکہ 2025ء میں صرف 205 واقعات رپورٹ ہوئے۔
دوسری جانب اشتہاری مجرمان کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کے نتیجے میں ان کی گرفتاریوں میں 44 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سال 2024ء کے دوران 1117 اشتہاری گرفتار کیے گئے، جب کہ سال 2025ء میں یہ تعداد بڑھ کر 1609 ہوگئی۔
ترجمان جھنگ پولیس کے مطابق ان نتائج کا سہرا ڈی پی او جھنگ کی قیادت میں پولیس فورس کی انتھک محنت، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، کمیونٹی پولیسنگ، اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کو جاتا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *