728 x 90

یہ 17 سیٹوں والے غیرآئینی طریقے سے آئینی عہدوں پر قابض ہیں یہ کیسے آئین کو چھیڑ سکتے؟شفیع جان

یہ 17 سیٹوں والے غیرآئینی طریقے سے آئینی عہدوں پر قابض ہیں یہ کیسے آئین کو چھیڑ سکتے؟شفیع جان

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ شفیع جان پشاور پریس کلب میں صوبائی وزیرِ بلدیات مینا خان کے ہمراہ پریس کانفرنس ۔ شفیع جان کا کہنا تھا کہ یہ 17 سیٹوں والے غیرآئینی طریقے سے آئینی عہدوں پر قابض ہیں یہ کیسے آئین کو چھیڑ سکتے؟ کیسے یہ کسی فرد واحد

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ شفیع جان پشاور پریس کلب میں صوبائی وزیرِ بلدیات مینا خان کے ہمراہ پریس کانفرنس ۔

شفیع جان کا کہنا تھا کہ یہ 17 سیٹوں والے غیرآئینی طریقے سے آئینی عہدوں پر قابض ہیں یہ کیسے آئین کو چھیڑ سکتے؟ کیسے یہ کسی فرد واحد کو تاحیات استثنی دے سکتے ہیں؟ دنیا بھر میں آئین میں ترامیم قوم کے مفاد میں کی جاتی ہیں یہاں ایک فرد واحد کے مفاد کے لئے ترامیم کی جارہی ہیں۔ آئین کے ساتھ اس کھلواڑ کی پاکستان تحریک انصاف اور خیبرپختونخوا حکومت مزمت کرتی ہے اس کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج قائد عمران خان کی ناحق قید کو 828 دن ہو گئے ، بشری عمران خان کو 564 دن ہوچکے۔ کوٹ لکھپت میں قید ہمارے دیگر ہیروز کو 900 دن ہوچکے۔

شمع جونیجو جس نے اقوام متحدہ کی وزیراعظم کی تقریر لکھی وہ خود کہہ رہی یہ ترمیم عمران خان کو روکنے کے لیے ہورہی ہے۔ ان کا وزیرقانون اسمبلی میں کھڑے ہو کر کہتا کہ ایک شخص آئے گا وہ فیلڈمارشل سے یہ عہدہ لے لے گا ۔

ان ترامیم کا واحد مقصد تحریک انصاف اور عمران خان کا راستہ روکنا ہے جمہوریت کا گلا دبانا ہے۔ یہ ترمیم پاکستان کی جمہوریت کے تابوت میں آخری کیل ٹھوکنا ہے اس کا مین کھلاڑی پیپلز پارٹی ہے ۔

مینا خان کا کہنا تھا کہ سازش کے ذریعے عمران خان کی حکومت گرانے کے بعد ملک میں جو معیشت کی تباہی ہوئی یہاں سے سرمایہ کاری جانے لگی پاکستان کے اندر آئین و قانون کو مسخ کیا گیا وہ سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان کے متفقہ 71 کے آئین جس پر تمام جماعتیں متفق تھیں چھبیسویں ترمیم کے ذریعے جسطرح اس کا چہرہ مسخ کیا گیا۔ عدالتی نظام کو تباہ کیا گیا ابھی اس کا رونا رو رہے تھے کہ ان کی حوس ستائیسویں ترمیم لے آئی ۔ اتنی جلدی میں یہ لائی جارہی کہ ان کے اپنے ممبران اسمبلی اور وزرا تک کو پتہ نہیں کہ اس ترمیم میں ہے کیا۔

اس ترمیم میں سول سپرمیسی کو مکمل طور پر ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ ایک شخص کو تاحیات عہدہ دیا جارہا دنیا میں کونسے ملک میں ایسا ہوتا کہ ایک شخص کو تاحیات عہدہ دے کر تاحیات ہر قسم کے جرم سے استثنیٰ دیا جارہا؟۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos