728 x 90

برازیل میں کاپ 30کانفرنس:وزیراعلی مریم نواز نے پاکستان پویلین کا افتتاح کردیا

برازیل میں کاپ 30کانفرنس:وزیراعلی مریم نواز نے پاکستان پویلین کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیر اعظم جیکینڈا ایرڈن کے ہمراہ برازیل میں COP30 موسمیاتی کانفرنس کے موقع پر پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جیکینڈا ایرڈن نے پویلین کا دورہ کیا اور آلودگی پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات پر مبنی ایک دستاویزی فلم دیکھی۔ انہوں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیر اعظم جیکینڈا ایرڈن کے ہمراہ برازیل میں COP30 موسمیاتی کانفرنس کے موقع پر پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر جیکینڈا ایرڈن نے پویلین کا دورہ کیا اور آلودگی پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات پر مبنی ایک دستاویزی فلم دیکھی۔

انہوں نے پنجاب کے ماحول دوست اقدامات اور ماحولیاتی انحطاط سے نمٹنے کیلئے صوبے کی کوششوں کی تعریف کی۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کوئی پیشگوئی نہیں بلکہ ایک حقیقی خطرہ ہے۔

وہ آج برازیل میں کاپ تھرٹی میں پاکستانی پویلین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے انقلابی ستھرا پنجاب پروگرام کو اجاگر کیا۔

وزیراعلی نے کہا پنجاب میں شجرکاری مہم پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے جنگلی حیات اور جنگلات کی حفاظت کیلئے اقدامات کیئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی سے بچائو اور جنگلات کے تحفظ کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگلات اورجنگلی حیات کے تحفظ کیلئے ڈرونز سمیت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیاجارہا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos